تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تجھ سے امید تھی کہ آگے چل کر بڑا فاضل اور نیک مرد ہو گا جس کو معزز بزرگوں کا جانشین سمجھ کر قوم سر پر بٹھائے گی۔ تیری پیشانی سے رشد و صلاح کے آثار ہویدا تھے۔ سب کو توقع تھی کہ مستقبل قریب میں بڑا فائدہ تجھ سے پہنچے گا۔ رائے و تدبیر ، صلاح و مشورہ سے اپنے قومی بھائیوں کی رہنمائی اور نہایت قوت قلب کے ساتھ آبائی مذہب کی حمایت و تائید کرے گا یہ درست ہے کہ ابتدا سے تجھ کو بت پرستی مبغوض تھی اور عام قومی مذہب سے الگ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں