مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا قوم ارايتم ان كنت على بينة من ربي واتاني منه رحمة فمن ينصرني من الله ان عصيته فما تزيدونني غير تخسير

صالح نے کہا اے قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے (نبوت کی) نعمت بخشی ہو تو اگر میں خدا کی نافرمانی کروں تو اس کے سامنے میری کون مدد کرے گا؟ تم تو (کفر کی باتوں سے) میرا نقصان کرتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 63
  • پارہ 12
  • صفحہ 229

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارے شک و شبہ کی وجہ سے میں ایک صاف راستہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ خدا نے مجھ کو سمجھ دی اور اپنی رحمت عظیمہ سے منصب پیغمبری عطا کیا۔ اب اگر فرض کیجئے میں اس کی نافرمانی کرنے لگوں اور جن چیزوں کے پہنچانے کا حکم ہے نہ پہنچاؤں تو مجھ کو اس کی سزا سے کون بچا لے گا۔ یعنی بجائے اس کے کہ اپنے سچے خیرخواہ اور محسن کی قدر کرتے مجھے فرائض دعوۃ و تبلیغ سے رک جانے کا مشورہ دے کر ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہو۔ بعض سلف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  3. أَرَءَيْتُمْکیا بھلا سوچا تم نے۔ غور کیا تم نےara-aytum
  4. إِناگرin
  5. كُنتُمیں ہوںkuntu
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. بَيِّنَةٍۢایک واضح دلیل کےbayyinatin
  8. مِّنکیmin
  9. رَّبِّىاپنے رب کی طرفrabbī
  10. وَءَاتَىٰنِىاور اس نے عطا کی مجھ کوwaātānī
  11. مِنْهُاپنی طرف سےmin'hu
  12. رَحْمَةًۭرحمتraḥmatan
  13. فَمَنتو کونfaman
  14. يَنصُرُنِىمدد کرے گا میریyanṣurunī
  15. مِنَسےmina
  16. ٱللَّهِاللہ سےl-lahi
  17. إِنْاگرin
  18. عَصَيْتُهُۥ ۖمیں نے نافرمانی کی اس کیʿaṣaytuhu
  19. فَمَاتو نہیںfamā
  20. تَزِيدُونَنِىتم زیادہ دے سکتے مجھ کوtazīdūnanī
  21. غَيْرَسوائےghayra
  22. تَخْسِيرٍۢخسارے کےtakhsīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں