مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود آیت 68 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا۟ فِيهَآ ۗ أَلَآ إِنَّ ثَمُودَا۟ كَفَرُوا۟ رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ ﴿٦٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قوم صالح علیہ السلام پر عذاب

یعنی بے نام و نشان ہو گئے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ان پر عذاب آیا اس طرح کہ رات کو پڑے سوتے تھے ۔ فرشتہ نے چنگھاڑ ماری۔ سب کے جگر پھٹ گئے" بعض آیات میں رجفۃ کالفظ آیا ہے۔ یعنی زلزلہ یا کپکپی سے ہلاک ہوئے سورہ اعراف میں ہم اس کے متعلق تطبیق کی صورت لکھ چکے ہیں۔

یعنی جو اپنے پروردگار کی آیات و احکام سے منکر ہو اس کی یہ گت بنتی ہے اور ایسی پھٹکار پڑتی ہے۔ سن کر عبرت حاصل کرو۔