مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كان لم يغنوا فيها الا ان ثمود كفروا ربهم الا بعدا لثمود

گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ ثمود نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ اور سن رکھو ثمود پر پھٹکار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 68
  • پارہ 12
  • صفحہ 229

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بے نام و نشان ہو گئے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ان پر عذاب آیا اس طرح کہ رات کو پڑے سوتے تھے ۔ فرشتہ نے چنگھاڑ ماری۔ سب کے جگر پھٹ گئے" بعض آیات میں رجفۃ کالفظ آیا ہے۔ یعنی زلزلہ یا کپکپی سے ہلاک ہوئے سورہ اعراف میں ہم اس کے متعلق تطبیق کی صورت لکھ چکے ہیں۔ یعنی جو اپنے پروردگار کی آیات و احکام سے منکر ہو اس کی یہ گت بنتی ہے اور ایسی پھٹکار پڑتی ہے۔ سن کر عبرت حاصل کرو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَأَنگویا کہka-an
  2. لَّمْنہیںlam
  3. يَغْنَوْا۟وہ بسے تھےyaghnaw
  4. فِيهَآ ۗاس میںfīhā
  5. أَلَآخبردارalā
  6. إِنَّبیشکinna
  7. ثَمُودَا۟ثمود نےthamūdā
  8. كَفَرُوا۟کفر کیاkafarū
  9. رَبَّهُمْ ۗاپنے رب سےrabbahum
  10. أَلَاخبردارalā
  11. بُعْدًۭادوری ہو۔ لعنت ہوbuʿ'dan
  12. لِّثَمُودَثمود کے لیےlithamūda

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں