مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي خلق السماوات والارض في ستة ايام وكان عرشه على الماء ليبلوكم ايكم احسن عملا ولئن قلت انكم مبعوثون من بعد الموت ليقولن الذين كفروا ان هذا الا سحر مبين

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 7
  • پارہ 12
  • صفحہ 222

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ علم کے بعد قدرت کا بیان ہے ۔ اس کی تفسیر سورہ اعراف کے ساتویں رکوع میں گذر چکی۔ یعنی آسمان و زمین کی پیدائش سے پہلے پانی مخلوق ہوا جو آئندہ اشیاء کا مادہ حیات بننے والا تھا۔ وَ جَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ (الانبیاء۔۳۰) اس وقت عرش خداوندی اسی کے اوپر تھا جیسے اب سماوات کے اوپر ہے گویا یہ ایک صورت تھی جو اس حقیقت کو ظاہر کر رہی تھی کہ کائنات کا مادہ اور ذریعہ حیات بالکلیہ رب العرش کے تسلط و تصرف اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqa
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  6. فِىمیںfī
  7. سِتَّةِچھsittati
  8. أَيَّامٍۢدنوں (چھ دنوں میں)ayyāmin
  9. وَكَانَاور تھاwakāna
  10. عَرْشُهُۥعرش اس کاʿarshuhu
  11. عَلَىپرʿalā
  12. ٱلْمَآءِپانی (پر )l-māi
  13. لِيَبْلُوَكُمْتاکہ وہ آزمائے تم کوliyabluwakum
  14. أَيُّكُمْکون سا تم میں سےayyukum
  15. أَحْسَنُزیادہ اچھا ہےaḥsanu
  16. عَمَلًۭا ۗعمل کے اعتبار سےʿamalan
  17. وَلَئِناور البتہ اگرwala-in
  18. قُلْتَتم کہتے ہوqul'ta
  19. إِنَّكُمبیشک تمinnakum
  20. مَّبْعُوثُونَاٹھائے جانے والے ہوmabʿūthūna
  21. مِنۢسےmin
  22. بَعْدِبعدbaʿdi
  23. ٱلْمَوْتِموت کے (بعد)l-mawti
  24. لَيَقُولَنَّالبتہ ضرور کہیں گےlayaqūlanna
  25. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  26. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  27. إِنْنہیںin
  28. هَـٰذَآیہhādhā
  29. إِلَّامگرillā
  30. سِحْرٌۭجادوsiḥ'run
  31. مُّبِينٌۭکھلاmubīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں