مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَبْعُوث

قرآن میں مبعوث

معنی: اٹھائے جانے والے

مبعوث قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ب ع ث

مَبْعُوث

اسم · 9 بار

معنی: اٹھائے جانے والے · دوسرے تراجم: البتہ اٹھائے جائیں گے, البتہ اٹھائیں جائیں گے, ہم پھر دوبارہ اٹھائے جائیں گے

قرآن میں صورتیں

  • لَمَبْعُوثُونَ ×5
  • بِمَبْعُوثِينَ ×2
  • مَّبْعُوثُونَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل البعث: إثارة الشيء وتوجيهه، يقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البعث: أصله الإثارة والتوجيه، ومنه بعثت البعير. ويختلف باختلاف متعلقاته. فبعثت البعير: أثرته ووجهته للسير فانبعث. وبعثت رسولي أي أرسلته. ومنه: ﴿لبعثنا في كل قرية نذيرا﴾ [الفرقان: 51] ﴿فبعث الله غرابا﴾ [المائدة: 31] أي قيضه ويسره. وبعث الله الموتى أي أقامهم للحشر. ومنه: ﴿والموتى يبعثهم الله ثم إليه يرجعون﴾ [الأنعام:…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ع ث پر مکمل اندراجات

مبعوث والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کئے جائیں گے

    سورہ انعام، آیت 6:29
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے

    سورہ ہود، آیت 11:7
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اُٹھیں گے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:49
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ان کی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:98
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کہ (اسی میں) ہم مرتے اور جیتے ہیں، اور ہم پھر نہیں اُٹھائے جائیں گے

    سورہ مومنون، آیت 23:37
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور استخوان (بوسیدہ کے سوا کچھ) نہ رہے گا تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے؟

    سورہ مومنون، آیت 23:82
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

    سورہ صافات، آیت 37:16
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

    سورہ واقعہ، آیت 56:47
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

    سورہ مطففین، آیت 83:4