فرشتوں کا کھانے سے انکار
کہ آخر یہ کون ہیں ، کس غرض سے آئے ہیں ؟ ہم کھانا پیش کرتے ہیں ، یہ اسے ہاتھ نہیں لگاتے اس وقت کےدستور کے موافق جو مہمان کھانے سے انکار کرتا ، سمجھا جاتا تھا کہ یہ کسی اچھے خیال سے نہیں آیا۔ ابراہیمؑ گبھرائے کہ اگر آدمی ہیں تو کھانے سے انکار کرنا ضرور کچھ معنی رکھتا ہے اور فرشتے ہیں تو نہ معلوم کس مطلب کے لئے بھیجے گئےہیں آیا مجھ سے کوئی غلطی ہوئی یا میری قوم کے حق میں کوئی ناخوشگوار چیز لے کر آئے۔ اسی حیص و بیص میں زبان سے اظہار بھی کر دیا۔ اِنَّا مِنۡکُمۡ وَجِلُوۡنَ (حجر۔۵۲) یعنی ہم کو تم سے اندیشہ ہے۔ عمومًا مفسرین نے ابراہیمؑ کے خوف کی یہ ہی توجیہات بیان کی ہیں۔ مگر حضرت شاہ صاحبؒ نے میرے نزدیک نہایت لطیف توجیہ کی " کہ فرشتوں کے ساتھ جو عذاب الہٰی تھا اور شان و غضب و انتقام کے مظہر بن کر قوم لوط کی طرف جارہے تھے اس کا طبعی اثر یہ تھا کہ ابراہیمؑ کے قلب پر ایک طرح کے خوف وخشیت کی کیفیت طاری ہوئی۔ جس کا اظہار انہوں نے اِنَّا مِنۡکُمۡ وَجِلُوۡنَ کہہ کر کیا۔ یعنی ہم کو تم سے ڈر لگتا ہے۔ واللہ اعلم۔
یعنی ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہم فرشتے ہیں جو قوم لوط کو تباہ کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں ۔ آپ کچھ اندیشہ ضرر کا نہ کیجئے۔