حضرت سائرہ علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بشارت
یعنی حضرت سارہ جو مہمانوں کی خدمت گذاری یا اور کسی کام کے لئے وہاں کھڑی تھیں اس ڈر کے رفع ہونے سے خوش ہو کر ہنس پڑیں۔ حق تعالیٰ نے خوشی پر اور خوشیاں سنائیں کہ تجھ کو اس عمر میں بیٹا ملے گا۔ (اسحٰقؑ) اور اس کی نسل سےایک پوتا یعقوب عطا ہوگا۔ جس سے ایک بڑی بھاری قوم بنی اسرائیل اٹھنے والی ہے یہ بشارت حضرت سارہ کو شاید اس لئے سنائی گئی کہ حضرت ابراہیمؑ کے ایک بیٹا (اسمٰعیلؑ) حضرت ہاجرہ کے بطن سے پہلے ہی موجود تھا۔ سارہؑ کو تمنا تھی کہ مجھے بھی بیٹا ملے۔ مگر بوڑھی ہو کر مایوس ہو چکی تھیں۔ اس وقت یہ بشارت ملی۔ بعض علماء نے حضرت سارہؑ کے ہنسنے کی اور بھی توجیہات کی ہیں مگر ظاہر وہ ہی ہے جو ہم نے بیان کیا۔ علماء نے وَ مِنۡ وَّرَآءِ اِسۡحٰقَ یَعۡقُوۡبَ سے استدلال کیا ہے کہ حضرت اسحٰق "ذبیح" نہ تھے اسمٰعیلؑ تھے (راجع ابن کثیر)