مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وامراته قائمة فضحكت فبشرناها باسحاق ومن وراء اسحاق يعقوب

اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 71
  • پارہ 12
  • صفحہ 229

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت سارہ جو مہمانوں کی خدمت گذاری یا اور کسی کام کے لئے وہاں کھڑی تھیں اس ڈر کے رفع ہونے سے خوش ہو کر ہنس پڑیں۔ حق تعالیٰ نے خوشی پر اور خوشیاں سنائیں کہ تجھ کو اس عمر میں بیٹا ملے گا۔ (اسحٰقؑ) اور اس کی نسل سےایک پوتا یعقوب عطا ہوگا۔ جس سے ایک بڑی بھاری قوم بنی اسرائیل اٹھنے والی ہے یہ بشارت حضرت سارہ کو شاید اس لئے سنائی گئی کہ حضرت ابراہیمؑ کے ایک بیٹا (اسمٰعیلؑ) حضرت ہاجرہ کے بطن سے پہلے ہی موجود تھا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱمْرَأَتُهُۥاور اس کی بیویwa-im'ra-atuhu
  2. قَآئِمَةٌۭکھڑی تھیqāimatun
  3. فَضَحِكَتْتو وہ ہنس دیfaḍaḥikat
  4. فَبَشَّرْنَـٰهَاپس بشارت دی ہم نے ان کوfabasharnāhā
  5. بِإِسْحَـٰقَاسحاق کیbi-is'ḥāqa
  6. وَمِناورwamin
  7. وَرَآءِپیچھے۔ بعدwarāi
  8. إِسْحَـٰقَاسحاق کےis'ḥāqa
  9. يَعْقُوبَیعقوب کیyaʿqūba

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں