مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 86

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بقيت الله خير لكم ان كنتم مؤمنين وما انا عليكم بحفيظ

اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 86
  • پارہ 12
  • صفحہ 231

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ایک ایماندا کے لئے اللہ کا دیا ہوا جو ٹھیک ٹھیک حقوق ادا کر کے بچ رہے گو قلیل ہو اس کثیر سے بہتر ہے جو حرام طریقہ سے حاصل کیا جائے یا جس میں لوگوں کے حقوق مارے جائیں۔ مال حلال میں جو ٹھیک ماپ تول کر لیا دیا جائے فی الحال برکت ہوتی ہے اور خدا کے یہاں اجر ملتا ہے۔ یعنی میں نے تم کو نصیحت کر دی۔ آگے اس کا ذمہ دار نہیں کہ تم سے زبردستی عمل کرا کے چھوڑوں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَقِيَّتُدی ہوئی بچت۔ باقی رکھی ہوئی چیزbaqiyyatu
  2. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  3. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  4. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  5. إِناگر ہوin
  6. كُنتُمتمkuntum
  7. مُّؤْمِنِينَ ۚایمان لانے والےmu'minīna
  8. وَمَآاور نہیں ہوںwamā
  9. أَنَا۠میںanā
  10. عَلَيْكُمتم پرʿalaykum
  11. بِحَفِيظٍۢنگہبانbiḥafīẓin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں