مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل هذه سبيلي ادعو الى الله على بصيرة انا ومن اتبعني وسبحان الله وما انا من المشركين

کہہ دو میرا رستہ تو یہ ہے میں خدا کی طرف بلاتا ہوں (از روئے یقین وبرہان) سمجھ بوجھ کر میں بھی (لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ہوں) اور میرے پیرو بھی۔ اور خدا پاک ہے۔ اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 108
  • پارہ 13
  • صفحہ 248

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میرا راستہ یہ ہی خالص توحید کا راستہ ہے ۔ میں تمام دنیا کو دعوت دیتا ہوں سب خیالات و اوہام کو چھوڑ کر ایک خدا کی طرف آئیں ، اس کی توحید ، اس کی صفات و کمالات اور اس کے احکام وغیرہ کی صحیح معرفت صحیح راستہ سے حاصل کریں ۔ میں اور میرے ساتھی اس سیدھے راستہ پر ، حجت و برہان اور بصیرت و وجدان کی روشنی میں چل رہے ہیں۔ خدا نے مجھ کو ایک نور دیا جس سے سب ہمراہیوں کے دماغ روشن ہو گئے ۔ یہاں کسی کی اندھی تقلید نہیں۔ خالص…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. هَـٰذِهِۦیہhādhihi
  3. سَبِيلِىٓمیرا راستہ ہےsabīlī
  4. أَدْعُوٓا۟میں بلاتا ہوںadʿū
  5. إِلَىطرفilā
  6. ٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahi
  7. عَلَىٰکے ساتھʿalā
  8. بَصِيرَةٍبصیرتbaṣīratin
  9. أَنَا۠میںanā
  10. وَمَنِاور جو کوئیwamani
  11. ٱتَّبَعَنِى ۖپیروی کرے میریittabaʿanī
  12. وَسُبْحَـٰنَاور پاک ہےwasub'ḥāna
  13. ٱللَّهِاللہl-lahi
  14. وَمَآاور نہیںwamā
  15. أَنَا۠میںanā
  16. مِنَمیں سےmina
  17. ٱلْمُشْرِكِينَشرک کرنے والوںl-mush'rikīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں