مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا ابانا انا ذهبنا نستبق وتركنا يوسف عند متاعنا فاكله الذئب وما انت بمؤمن لنا ولو كنا صادقين

(اور) کہنے لگے کہ اباجان ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہوگئے اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا۔ اور آپ ہماری بات کو گو ہم سچ ہی کہتے ہوں باور نہیں کریں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 17
  • پارہ 12
  • صفحہ 237

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم نے حفاظت میں کچھ کوتاہی نہیں کی ہمارے کپڑے لتے وغیرہ قابل حفاظت چیزیں جہاں رکھی تھیں وہیں یوسفؑ کو بٹھلایا اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کو بھاگ دوڑ شروع کی ۔ بس ذرا آنکھ سے اوجھل ہونا تھا کہ بھیڑیے نے یوسفؑ کو آ دبوچا۔ اس موقع پر اتنی ذرا سی دیر میں احتمال بھی نہ تھا کہ بھیڑیا پہنچ کر فورًا یوسفؑ کو شکار کر لے گا۔ یعنی یوسفؑ کے معاملہ میں پہلے ہی سے آپ کو ہماری طرف بدگمانی ہے۔ اگر آپ کے نزدیک ہم بالکل سچے بھی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟کہنے لگےqālū
  2. يَـٰٓأَبَانَآاے ابا جانyāabānā
  3. إِنَّابیشک ہمinnā
  4. ذَهَبْنَاہم چلے گئے تھےdhahabnā
  5. نَسْتَبِقُدوڑ لگانے کے لیےnastabiqu
  6. وَتَرَكْنَااور ہم چھوڑ گئےwataraknā
  7. يُوسُفَیوسف کوyūsufa
  8. عِندَپاسʿinda
  9. مَتَـٰعِنَااپنے سامان کےmatāʿinā
  10. فَأَكَلَهُپھر کھا گیا اس کوfa-akalahu
  11. ٱلذِّئْبُ ۖبھیڑیاl-dhi'bu
  12. وَمَآاور نہیںwamā
  13. أَنتَتوanta
  14. بِمُؤْمِنٍۢماننے والاbimu'minin
  15. لَّنَاہم کوlanā
  16. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  17. كُنَّاہوں ہمkunnā
  18. صَـٰدِقِينَسچ بولنے والےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں