مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاءوا على قميصه بدم كذب قال بل سولت لكم انفسكم امرا فصبر جميل والله المستعان على ما تصفون

اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 18
  • پارہ 12
  • صفحہ 237

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ایک بکری یا ہرن وغیرہ ذبح کر کے اس کا خون یوسفؑ کی قمیض پر چھڑک لائے تھے وہ جھوٹا خون پیش کر کے باپ کو یقین دلانے لگے کہ بھیڑیے کے زخمی کرنے سے یہ کرتہ خون آلود ہو گیا۔ بھلا جس کو شام میں بیٹھ کر مصر سے یوسفؑ کے کرتہ کی خوشبو آتی تھی وہ بکری کے خون پر یوسفؑ کے خون کا گمان کب کر سکتا تھا۔ انہوں نے سنتے ہی جھٹلا دیا ۔ اور جیسا کہ بعض تفاسیر میں ہے کہنے لگے کہ وہ بھیڑیا واقع بڑا حلیم و متین ہو گا جو یوسفؑ کو لے گیا اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءُواور وہ لائے تھےwajāū
  2. عَلَىٰپرʿalā
  3. قَمِيصِهِۦاس کی قمیصqamīṣihi
  4. بِدَمٍۢخونbidamin
  5. كَذِبٍۢ ۚجھوٹاkadhibin
  6. قَالَکہاqāla
  7. بَلْبلکہbal
  8. سَوَّلَتْآسان کردیاsawwalat
  9. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  10. أَنفُسُكُمْتمہارے نفسوں نےanfusukum
  11. أَمْرًۭا ۖایک کام کوamran
  12. فَصَبْرٌۭتو صبر ہیfaṣabrun
  13. جَمِيلٌۭ ۖاچھا ہےjamīlun
  14. وَٱللَّهُاور اللہ ہی ہےwal-lahu
  15. ٱلْمُسْتَعَانُجس سے مدد چاہی جاسکتی ہےl-mus'taʿānu
  16. عَلَىٰاس کے خلافʿalā
  17. مَاجوmā
  18. تَصِفُونَتم بیان کررہے ہوtaṣifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں