تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اب یوسفؑ کو واقعہ ظاہر کرنا پڑا کہ عورت نے میرے نفس کو بے قابو کرنا چاہا۔ میں نے بھاگ کر جان بچائی۔ یہ جھگڑا ابھی چل رہا تھا کہ خود عورت کے خاندان کا ایک گواہ عجیب طریقہ سے یوسفؑ کے حق میں گواہی دینے لگا۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شیرخوا بچہ تھا، جو خدا کی قدرت سے حضرت یوسفؑ کی براءت و وجاہت عنداللہ ظاہر کرنے کو بول پڑا۔ اور بعض علماء کہتے ہیں کہ بچہ نہیں کوئی مرد دانا تھا جس نے ایسی پتہ کی بات کہی۔ واللہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں