قَمِيص
اسم · 6 بارمعنی: اس کی قمیص · دوسرے تراجم: اس کا قمیص, میری قمیص کو
قرآن میں صورتیں
- قَمِيصِهِۦ ×5
- بِقَمِيصِى ×1
قَمِيص
معنی: اس کی قمیص
قميص قرآن کی 1 سورہ کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اس کی قمیص · دوسرے تراجم: اس کا قمیص, میری قمیص کو
القميص معروف، وجمعه قمص وأقمصة وقمصان. قال تعالى: إن كان قميصه قد من قبل [يوسف/ 26] ، وإن كان قميصه قد من دبر [يوسف/ 27] وتقمصه: لبسه، وقمص البعير يقمص ويقمص: إذا نزا، والقماص: داء يأخذه فلا يستقر به موضعه ومنه (القامصة) في الحديث.
قوله تعالى: ﴿إن كان قميصه﴾ [يوسف: 26] القميص معروف، وجمعه قمص وقمصان وأقمصة. وتقمص: لبس القميص. وتقمص البعير يتقمص إذا نزا. والقماص: داء يأخذه فلا يستقر به موضعه، ومنه قول الشاعر: أفلا قماص بالعير؛ ويستعار للتحلي ببعض الصفات، ومنه حديث عثمان: "إن الله سيقمصك قميصا وإنك تلاص على خلعه" ومعنى تلاص أي تراد عليه.
6 میں سے آیات 1–6
اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے
سورہ یوسف، آیت 12:18اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے (آگے یوسف اور پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان کا کرتا پیچھے سے (پکڑ کر جو کھینچا تو) پھاڑ ڈالا اور دونوں کو دروازے کے پاس عورت کا خاوند مل گیا تو عورت بولی کہ جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے اس کی اس کے سوا کیا سزا ہے کہ یا تو قید کیا جائے یا دکھ کا عذاب دیا جائے
سورہ یوسف، آیت 12:25یوسف نے کہا اسی نے مجھ کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا۔ اس کے قبیلے میں سے ایک فیصلہ کرنے والے نے فیصلہ کیا کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا تو یہ سچی اور یوسف جھوٹا
سورہ یوسف، آیت 12:26اور اگر کرتا پیچھے سے پھٹا ہو تو یہ جھوٹی اور وہ سچا ہے
سورہ یوسف، آیت 12:27اور جب اس کا کرتا دیکھا (تو) پیچھے سے پھٹا تھا (تب اس نے زلیخا سے کہا) کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کے فریب بڑے (بھاری) ہوتے ہیں
سورہ یوسف، آیت 12:28یہ میرا کرتہ لے جاؤ اور اسے والد صاحب کے منہ پر ڈال دو۔ وہ بینا ہو جائیں گے۔ اور اپنے تمام اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ
سورہ یوسف، آیت 12:93