تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی باوجودیکہ حضرت یوسفؑ کی براءت و نزاہت کے بہت سے نشان دیکھ چکے تھے۔ پھر بھی ان کی مصلحت یہ ہوئی کہ یوسفؑ کو ایک مدت تک قید میں رکھا جائے۔ تاکہ عام لوگ سمجھیں کہ قصور یوسفؑ ہی کا تھا۔ عورت بیچاری مفت میں بدنام ہوئی۔ گویا عورت نے قید کی جو دھمکی دی تھی اسے پورا کرا کے چھوڑا۔ ان لوگوں کی غرض تو یہ ہوگی کہ عورت سے یہ بدنامی زائل ہو ، نیز ایک مدت تک یوسفؑ اس کی نظر سے دور رہیں ، اور عورت کا مطلب یہ ہو گا کہ شاید قید…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں