مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاستجاب له ربه فصرف عنه كيدهن انه هو السميع العليم

تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 34
  • پارہ 12
  • صفحہ 239

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کو عصمت و عفت پر پوری طرح ثابت قدم رکھا کسی کا فریب چلنے نہ دیا۔ یعنی سب کی دعائیں سنتا ہے اور خبر رکھتا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اپنے مانگنے سے قید میں پڑے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اتنا ہی قبول فرمایا کہ ان کا فریب دفع کر دیا ، باقی قید ہونا تھا قسمت میں ۔ آدمی کو چاہئے کہ گھبرا کر اپنے حق میں برائی نہ مانگے ، پوری بھلائی مانگے گو ہو گا وہی جو قسمت میں ہے "۔ترمذی میں ہے کہ ایک شخص کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱسْتَجَابَتو دعا قبول کرلیfa-is'tajāba
  2. لَهُۥاس کے لیےlahu
  3. رَبُّهُۥاس کے رب نےrabbuhu
  4. فَصَرَفَتو دور کردیں۔ پھیر دیںfaṣarafa
  5. عَنْهُاس سےʿanhu
  6. كَيْدَهُنَّ ۚان عورتوں کی چالkaydahunna
  7. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  8. هُوَوہhuwa
  9. ٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿu
  10. ٱلْعَلِيمُجاننے والا ہےl-ʿalīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں