مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال لا ياتيكما طعام ترزقانه الا نباتكما بتاويله قبل ان ياتيكما ذلكما مما علمني ربي اني تركت ملة قوم لا يؤمنون بالله وهم بالاخرة هم كافرون

یوسف نے کہا کہ جو کھانا تم کو ملنے والا ہے وہ آنے نہیں پائے گا کہ میں اس سے پہلے تم کو اس کی تعبیر بتادوں گا۔ یہ ان (باتوں) میں سے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے سکھائی ہیں جو لوگ خدا پر ایمان نہیں لاتے اور روز آخرت سے انکار کرتے ہیں میں ان کا مذہب چھوڑے ہوئے ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 37
  • پارہ 12
  • صفحہ 239

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یوسفؑ نے اول ان کو تسلی دی کہ بیشک خوابوں کی تعبیر تمہیں بہت جلد معلوم ہوا چاہتی ہے روزمرہ جو کھانا تم کو ملتا ہے اس کے آنے سے پیشتر میں تعبیر بتلا کر فارغ ہو جاؤں گا۔ لیکن تعبیر خواب سے زیادہ ضروری اور مفید ایک چیز پہلے تم کو سناتا ہوں ۔ وہ یہ کہ تعبیر وغیرہ کا یہ علم مجھ کو کہاں سے حاصل ہوا۔ سو یاد رکھو کہ میں کوئی پیشہ ور کاہن منجم نہیں بلکہ میرے علم کا سرچشمہ وحی اور الہام ربانی ہے جو مجھ کو حق تعالیٰ نے اس کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. لَانہیںlā
  3. يَأْتِيكُمَاآئے گا تم دونوں کے پاسyatīkumā
  4. طَعَامٌۭکھاناṭaʿāmun
  5. تُرْزَقَانِهِۦٓتم کھلائے جاتے ہو اس کوtur'zaqānihi
  6. إِلَّامگرillā
  7. نَبَّأْتُكُمَامیں بتادوں گا تم دونوں کوnabbatukumā
  8. بِتَأْوِيلِهِۦاس کی تعبیرbitawīlihi
  9. قَبْلَاس سے پہلےqabla
  10. أَنکہan
  11. يَأْتِيَكُمَا ۚوہ آئے تم دونوں کے پاسyatiyakumā
  12. ذَٰلِكُمَایہdhālikumā
  13. مِمَّااس میں سے ہے جوmimmā
  14. عَلَّمَنِىسکھایا مجھ کوʿallamanī
  15. رَبِّىٓ ۚمیرے رب نےrabbī
  16. إِنِّىبیشک میںinnī
  17. تَرَكْتُمیں نے چھوڑ دیاtaraktu
  18. مِلَّةَملت کوmillata
  19. قَوْمٍۢایک قوم کیqawmin
  20. لَّانہیںlā
  21. يُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتیyu'minūna
  22. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  23. وَهُماور وہwahum
  24. بِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کے ساتھbil-ākhirati
  25. هُمْوہhum
  26. كَـٰفِرُونَانکاری ہیںkāfirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں