مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واتبعت ملة ابائي ابراهيم واسحاق ويعقوب ما كان لنا ان نشرك بالله من شيء ذلك من فضل الله علينا وعلى الناس ولكن اكثر الناس لا يشكرون

اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔ ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 38
  • پارہ 12
  • صفحہ 240

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہمارا خالص توحید او رملت ابراہیمی پر قائم رہنا نہ صرف ہمارے حق میں بلکہ سارے جہان کے حق میں رحمت و فضل ہے ، کیونکہ خاندان ابراہیمی ہی کی شمع سے سب لوگ اپنے دلوں کے چراغ روشن کر سکتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ بہت سے لوگ خدا کی اس نعمت عظیمہ کی قدر نہیں کرتے ۔ چاہئے یہ تھا کہ اس کا احسان مان کر راہ توحید پر چلتے وہ الٹی ناشکری کر کے شرک و عصیان کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱتَّبَعْتُاور میں نے پیروی کیwa-ittabaʿtu
  2. مِلَّةَملت کیmillata
  3. ءَابَآءِىٓاپنے آباء کیābāī
  4. إِبْرَٰهِيمَابراہیمib'rāhīma
  5. وَإِسْحَـٰقَاور اسحاقwa-is'ḥāqa
  6. وَيَعْقُوبَ ۚاور یعقوبwayaʿqūba
  7. مَانہیںmā
  8. كَانَہےkāna
  9. لَنَآہمارے لیےlanā
  10. أَنکہan
  11. نُّشْرِكَہم شریک ٹھہرائیںnush'rika
  12. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  13. مِنکسیmin
  14. شَىْءٍۢ ۚچیز کوshayin
  15. ذَٰلِكَیہdhālika
  16. مِنکےmin
  17. فَضْلِفضل میں سے ہےfaḍli
  18. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  19. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  20. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  21. ٱلنَّاسِلوگوںl-nāsi
  22. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  23. أَكْثَرَاکثرakthara
  24. ٱلنَّاسِلوگl-nāsi
  25. لَانہیںlā
  26. يَشْكُرُونَشکرادا کرتےyashkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں