مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا صاحبي السجن اارباب متفرقون خير ام الله الواحد القهار

میرے جیل خانے کے رفیقو! بھلا کئی جدا جدا آقا اچھے یا (ایک) خدائے یکتا وغالب؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 39
  • پارہ 12
  • صفحہ 240

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مختلف انواع و اشکال کے چھوٹے بڑے دیوتا جن پر تم نے خدائی اختیارات تقسیم کر رکھے ہیں ان سے لو لگانا بہتر ہے یا اس اکیلے زبردست خدا سے جس کو ساری مخلوق پر کلی اختیار اور کامل تصرف و قبضہ حاصل ہے اور جس کے آگے نہ کسی کا حکم چل سکتا ہے نہ اختیار ، نہ اسے کوئی بھاگ کر ہرا سکتا ہے نہ مقابلہ کر کے مغلوب کر سکتا ہے ۔ خود سوچو کہ سر عبودیت ان میں سے کس کے سامنے جھکایا جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰصَـٰحِبَىِاے میرے دو ساتھیوyāṣāḥibayi
  2. ٱلسِّجْنِقیدخانے کےl-sij'ni
  3. ءَأَرْبَابٌۭکیا بہت سے ربa-arbābun
  4. مُّتَفَرِّقُونَمختلف قسم کےmutafarriqūna
  5. خَيْرٌبہتر ہیںkhayrun
  6. أَمِیاami
  7. ٱللَّهُاللہl-lahu
  8. ٱلْوَٰحِدُجو ایک ہےl-wāḥidu
  9. ٱلْقَهَّارُزبردست ہےl-qahāru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں