مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا صاحبي السجن اما احدكما فيسقي ربه خمرا واما الاخر فيصلب فتاكل الطير من راسه قضي الامر الذي فيه تستفتيان

میرے جیل خانے کے رفیقو! تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان کرنے والا ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر کھا جائیں گے۔ جو امر تم مجھ سے پوچھتے تھے وہ فیصلہ ہوچکا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 41
  • پارہ 12
  • صفحہ 240

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فرض تبلیغ ادا کرنے کے بعد یوسفؑ نے ان کے خوابوں کی تعبیر بیان فرما دی۔ کہ جس نے خواب میں شراب پلاتے دیکھا اس کی تعبیر یہ ہی ہے کہ وہ بیداری میں بادشاہ کو شراب پلائے گا۔ اور جس نے سر پر سے جانوروں کو روٹیاں کھاتے دیکھا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سولی دیا جائے گا۔ پھر جانور اس کے سر سے نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ قضاء و قدر کا فیصلہ یہ ہی ہےجو کسی کے ٹالے ٹل نہیں سکتا۔ جو بات تم پوچھتے تھے وہ میں بتلا دی۔ یہ بالکل طے شدہ امر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰصَـٰحِبَىِاے زنداں کے دونوں ساتھیو !yāṣāḥibayi
  2. ٱلسِّجْنِقیدخانہ کےl-sij'ni
  3. أَمَّآرہاammā
  4. أَحَدُكُمَاتم دونوں میں سے ایکaḥadukumā
  5. فَيَسْقِىپس وہ پلائے گاfayasqī
  6. رَبَّهُۥاپنے رب کوrabbahu
  7. خَمْرًۭا ۖشرابkhamran
  8. وَأَمَّااور لیکنwa-ammā
  9. ٱلْـَٔاخَرُدوسراl-ākharu
  10. فَيُصْلَبُپس وہ سولی چڑھایا جائے گاfayuṣ'labu
  11. فَتَأْكُلُتو کھائیں گےfatakulu
  12. ٱلطَّيْرُپرندےl-ṭayru
  13. مِنسےmin
  14. رَّأْسِهِۦ ۚاس کے سر میں سےrasihi
  15. قُضِىَفیصلہ کردیا گیاquḍiya
  16. ٱلْأَمْرُمعاملے کاl-amru
  17. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  18. فِيهِجس میںfīhi
  19. تَسْتَفْتِيَانِتم دونوں جواب مانگتے ہوtastaftiyāni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں