مواد پر جائیں
Quran Maqasid

صاحِب

قرآن میں صاحب

معنی: اپنے ساتھی کو

صاحب قرآن کی 10 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
10
مادّہ
ص ح ب

صاحِب

اسم · 12 بار

معنی: اپنے ساتھی کو · دوسرے تراجم: اور ساتھی, ان کے ساتھی کو, اپنے ساتھی سے, اے میرے دو ساتھیو

قرآن میں صورتیں

  • لِصَٰحِبِهِۦ ×2
  • يَٰصَىٰحِبَىِ ×2
  • صَاحِبُكُمْ ×2
  • وَٱلصَّاحِبِ ×1
  • بِصَاحِبِهِم ×1
  • صَاحِبُهُۥ ×1
  • بِصَاحِبِكُم ×1
  • صَاحِبَهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الصاحب: الملازم إنسانا كان أو حيوانا، أو مكانا، أو زمانا. ولا فرق بين أن تكون مصاحبته بالبدن- وهو الأصل والأكثر-، أو بالعناية والهمة، وعلى هذا قال:279-لئن غبت عن عزيني لما غبت عن قلبي

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أصحاب الجنة﴾ [البقرة: 82] أصلها الاجتماع طال زمنها أو قصر. وقيل: الصاحب: الملازم إنسانا كان أو حيوانا أو مكانا أو زمانا. قيل: لا فرق بين أن تكون المصاحبة بالبدن. وهو الأصل والأكثر، وبالعناية والهمة. قال الراغب: ولا يقال في العرف إلا لمن كثرت ملازمته. يقال لمالك الشيء: هو صاحبه. ويقال أيضا: لمن يمتلك…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ص ح ب پر مکمل اندراجات

صاحب والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ نساء، آیت 4:36
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے رفیق محمد (ﷺ) کو (کسی طرح کا بھی) جنون نہیں ہے۔ وہ تو ظاہر ظہور ڈر سنانے والے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:184
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو خدا اُن کا مددگار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہوگا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔ (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول الله) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست کر دیا۔ اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔ اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میرے جیل خانے کے رفیقو! بھلا کئی جدا جدا آقا اچھے یا (ایک) خدائے یکتا وغالب؟

    سورہ یوسف، آیت 12:39
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میرے جیل خانے کے رفیقو! تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان کرنے والا ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر کھا جائیں گے۔ جو امر تم مجھ سے پوچھتے تھے وہ فیصلہ ہوچکا ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:41
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں

    سورہ کہف، آیت 18:34
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا مرد بنایا

    سورہ کہف، آیت 18:37
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:46
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

    سورہ نجم، آیت 53:2
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

    سورہ قمر، آیت 54:29
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے

    سورہ قلم، آیت 68:48
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں

    سورہ تکویر، آیت 81:22