مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال للذي ظن انه ناج منهما اذكرني عند ربك فانساه الشيطان ذكر ربه فلبث في السجن بضع سنين

اور دونوں شخصوں میں سے جس کی نسبت (یوسف نے) خیال کیا کہ وہ رہائی پا جائے گا اس سے کہا کہ اپنے آقا سے میرا ذکر بھی کرنا لیکن شیطان نے ان کا اپنے آقا سے ذکر کرنا بھلا دیا اور یوسف کئی برس جیل خانے میں رہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 42
  • پارہ 12
  • صفحہ 240

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہاں ظن یقین کے معنی میں ہے جیسے الَّذِیۡنَ یَظُنُّوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّہِمۡ (البقرہ۔۴۶) میں۔ یعنی یوسفؑ کو دونوں میں سے جس شخص کی بابت یقین تھا کہ بری ہو جائے گا جب وہ قید خانہ سے نکلا تو فرمایا اپنے بادشاہ کی خدمت میں میرا بھی ذکر کرنا کہ ایک ایسا شخص بے قصور قید خانہ میں برسوں سے پڑا ہے۔ مبالغہ کی ضرورت نہیں ۔ میری جو حالت تم نے مشاہدہ کی ہے بلا کم و کاست کہدینا۔ یعنی شیطان نے چھوٹنے والے قیدی کے دل میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. لِلَّذِىاس کے لیے۔ اس کوlilladhī
  3. ظَنَّکہ اس نے گمان کیا تھاẓanna
  4. أَنَّهُۥکہ بیشک وہannahu
  5. نَاجٍۢنجات پانے والا ہےnājin
  6. مِّنْهُمَاان دونوں میں سےmin'humā
  7. ٱذْكُرْنِىذکر کرنا میراudh'kur'nī
  8. عِندَپاسʿinda
  9. رَبِّكَاپنے آقا کےrabbika
  10. فَأَنسَىٰهُتو بھلا دیا اس کوfa-ansāhu
  11. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  12. ذِكْرَذکر کرناdhik'ra
  13. رَبِّهِۦاپنے آقا کوrabbihi
  14. فَلَبِثَتو ٹھہرا رہاfalabitha
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلسِّجْنِقید خانےl-sij'ni
  17. بِضْعَچندbiḍ'ʿa
  18. سِنِينَسالsinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں