مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا اضغاث احلام وما نحن بتاويل الاحلام بعالمين

انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب ہیں۔ اور ہمیں ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 44
  • پارہ 12
  • صفحہ 241

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اس فن سے جاہل تھے۔ اپنے جہل کا صاف لفظوں میں اقرار کرنے سے شرمائے تو یوں بات بنا دی کہ یہ کوئی خواب نہیں ، محض پریشان خیالات ہیں ، بسا اوقات انسان کو نیند میں ایسی صورتیں مخیل ہو جاتی ہیں جو لائق اعتناء نہیں ، نہ ہم ایسے خوابوں کی تعبیر کا علم رکھتے ہیں ۔ کیونکہ وہ علم رؤیا کے اصول کے ماتحت نہیں ہوتے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  2. أَضْغَـٰثُگڑ بڑ۔ پراگندہaḍghāthu
  3. أَحْلَـٰمٍۢ ۖخواب ہیںaḥlāmin
  4. وَمَااور نہیںwamā
  5. نَحْنُہمnaḥnu
  6. بِتَأْوِيلِتعبیر کوbitawīli
  7. ٱلْأَحْلَـٰمِخوابوں کیl-aḥlāmi
  8. بِعَـٰلِمِينَجاننے والےbiʿālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں