مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذي نجا منهما وادكر بعد امة انا انبئكم بتاويله فارسلون

اب وہ شخص جو دونوں قیدیوں میں سے رہائی پا گیا تھا اور جسے مدت کے بعد وہ بات یاد آگئی بول اٹھا کہ میں آپ کو اس کی تعبیر (لا) بتاتا ہوں مجھے (جیل خانے) جانے کی اجازت دے دیجیئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 45
  • پارہ 12
  • صفحہ 241

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اب خواب کے سلسلہ میں ساقی کو جو قید سےچھوٹ کر آیا تھا مدت کے بعد حضرت یوسفؑ یاد آئے اس نے بادشاہ اور اہل دربار سے کہا کہ اگر مجھے ذرا جانے کی اجازت دو تو میں اس خواب کی تعبیر لا سکتا ہوں۔ قید خانہ میں ایک مقدس بزرگ فرشتہ صورت موجود ہے جو فن تعبیر کا ماہر ہے (ممکن ہے اس نے اپنے خواب کا قصہ بھی ذکر کیا ہو) میں تعبیر لینے کے لئے اس کی خدمت میں حاضر ہوتا ہوں ۔ چنانچہ اجازت دی گئ۔ اس نے یوسفؑ کی خدمت میں حاضر ہو کر وہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلَّذِىاس شخص نےalladhī
  3. نَجَاجو نجات پا گیا تھاnajā
  4. مِنْهُمَاان دونوں میں سےmin'humā
  5. وَٱدَّكَرَاور اس نے یاد کیاwa-iddakara
  6. بَعْدَبعدbaʿda
  7. أُمَّةٍایک مدت کےummatin
  8. أَنَا۠میںanā
  9. أُنَبِّئُكُمبتاتا ہوں تم کوunabbi-ukum
  10. بِتَأْوِيلِهِۦاس کی تعبیرbitawīlihi
  11. فَأَرْسِلُونِپس بھیجو مجھ کوfa-arsilūni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں