مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الملك ائتوني به استخلصه لنفسي فلما كلمه قال انك اليوم لدينا مكين امين

بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔ پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحبِ اعتبار ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 54
  • پارہ 13
  • صفحہ 242

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میرا مشیر خاص رہے گا۔ کچھ پہلے سے معتقد ہو چکا تھا۔ بالمشافہ باتیں سن کر بالکل ہی گرویدہ ہو گیا اور حکم دے دیا کہ آج سے آپ ہمارے پاس نہایت معزز و معتبر ہو کر رہیں گے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "اب عزیز کا علاقہ موقوف کیا اپنی صحبت میں رکھا"۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلْمَلِكُبادشاہ نےl-maliku
  3. ٱئْتُونِىمیرے پاس لاؤi'tūnī
  4. بِهِۦٓاس کوbihi
  5. أَسْتَخْلِصْهُمیں خالص کرلوں اس کوastakhliṣ'hu
  6. لِنَفْسِى ۖاپنی ذات کے لئےlinafsī
  7. فَلَمَّاتو جبfalammā
  8. كَلَّمَهُۥاس نے کلام کیا اس سےkallamahu
  9. قَالَکہاqāla
  10. إِنَّكَبیشک توinnaka
  11. ٱلْيَوْمَآج کے دن (سے)l-yawma
  12. لَدَيْنَاہمارے پاسladaynā
  13. مَكِينٌرتبے والا ہےmakīnun
  14. أَمِينٌۭامانت دار ہےamīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں