تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جس طرح ایسا اچھا خواب دکھلایا ، اسی طرح محض جاذبہ رحمت سے اپنی بارگاہ قرب میں تجھ کو خصوصی مقام عطاء فرمائے گا۔ چنانچہ نبوت عطاء فرمائی اور طرح طرح کی ظاہری و باطنی نوازشیں کیں۔ مثلاً تعبیر رؤیا ، یعنی خواب سن کر اس کے اجزا کو ذہانت و فراست سے ٹھکانے لگا دینا۔ یا ہر بات کے موقع و محل کو سمجھنا ، اور معاملات کے عواقب و نتائج کو فورًا پرکھ لینا۔ یا خدا اور پیغمبروں کے ارشادات اقوام و اممم کے قصص اور کتب منزلہ کے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں