تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی شیطان ہر وقت انسان کی گھات میں لگا ہے۔ وسوسہ اندازی کر کے بھائیوں کو تیرے خلاف اکسا دے گا۔ کیونکہ خواب کی تعبیر بہت ظاہر تھی ، اور یوسفؑ کے بھائیوں کو جو بہرحال خاندان نبوت میں سے تھے ، ایسے واضح خواب کا سمجھ لینا کچھ مشکل نہ تھے کہ گیارہ ستارے گیارہ بھائی ہیں اور چاند سورج ماں باپ ہیں گویا یہ سب کسی وقت یوسفؑ کی عظمت شان کے سامنے سر جھکائیں گے۔ برادران یوسفؑ: چنانچہ آخر سورت میں یٰۤاَبَتِ ہٰذَا تَاۡوِیۡلُ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں