تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
برادران یوسفؑ پہلی مرتبہ جو مصر گئے تھے عام مسافروں کی طرح بلا امتیاز شہر میں داخل ہو گئے تھے ۔ لیکن یوسفؑ کی خاص توجہات و الطاف کو دیکھ کر یقینًا وہاں کے لوگوں کی نظریں ان کی طرف اٹھنے لگی ہو ں گی۔ اب دوبارہ جانا خاص شان و اہتمام سے بلکہ کہنا چاہئے کہ ایک طرف یوسفؑ کی دعوت پر تھا ۔ بنیامین جس کی حفاظت و محبت حضرت یعقوبؑ یوسفؑ کے بعد بہت کرتے تھے ، بھائیوں کے ہمراہ تھے ۔ یعقوبؑ کو خیال گذرا کہ ایک باپ کے گیارہ وجہیہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں