مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 66

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال لن ارسله معكم حتى تؤتون موثقا من الله لتاتنني به الا ان يحاط بكم فلما اتوه موثقهم قال الله على ما نقول وكيل

(یعقوب نے) کہا جب تک تم خدا کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس (صحیح سالم) لے آؤ گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا۔ مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (یعنی بےبس ہوجاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد کرلیا تو (یعقوب نے) کہا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا خدا ضامن ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 66
  • پارہ 13
  • صفحہ 243

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر تقدیر الہٰی سےکوئی ایسا حادثہ آ جائے جس میں تم سب گھر جاؤ اور نکلنے کی کوئی سبیل نہ رہے تب تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ ہاں اپنے مقدور اور زندگی بھر بنیامین کی حفاظت میں کوتاہی نہ کرو گے ۔ یہ پختہ عہد و پیمان اور قسمیں لے کر زیادہ تاکید و اہتمام کے طور پر فرمایا اللّٰہُ عَلٰی مَا نَقُوۡلُ وَکِیۡلٌ یعنی جو کچھ عہدو پیمان ہم اس وقت کر رہے ہیں وہ سب خدا کے سپرد ہیں۔ اگر کسی نے خیانت اور بد عہدی کی وہ ہی سزا دے گا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. لَنْہرگز نہlan
  3. أُرْسِلَهُۥمیں بھیجوں گا اس کوur'silahu
  4. مَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakum
  5. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  6. تُؤْتُونِتم دو مجھ کوtu'tūni
  7. مَوْثِقًۭاپختہ وعدہ اپناmawthiqan
  8. مِّنَطرف سےmina
  9. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  10. لَتَأْتُنَّنِىالبتہ تم ضرور لاؤ گے میرے پاسlatatunnanī
  11. بِهِۦٓاس کوbihi
  12. إِلَّآمگرillā
  13. أَنیہ کہan
  14. يُحَاطَگھیر لیا جائےyuḥāṭa
  15. بِكُمْ ۖتمہیںbikum
  16. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  17. ءَاتَوْهُانہوں نے دیا اس کوātawhu
  18. مَوْثِقَهُمْپختہ وعدہ اپناmawthiqahum
  19. قَالَاس نے کہاqāla
  20. ٱللَّهُاللہl-lahu
  21. عَلَىٰاس پرʿalā
  22. مَاجوmā
  23. نَقُولُہم کہتے ہیںnaqūlu
  24. وَكِيلٌۭکار ساز ہے/ نگہبان ہےwakīlun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں