مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 75

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا جزاؤه من وجد في رحله فهو جزاؤه كذلك نجزي الظالمين

انہوں نے کہا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے شلیتے میں وہ دستیاب ہو وہی اس کا بدل قرار دیا جائے ہم ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 75
  • پارہ 13
  • صفحہ 244

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ شریعت ابراہیمی میں چور کی سزا تھی یعنی جس کے پاس سے چوری نکلے وہ ایک سال تک غلام ہو کر رہے۔ برادران یوسفؑ نے اپنے قانون شرعی کے موافق بے تامل سزا کا ذکر کر دیا کیونکہ انہیں پورا یقین تھا کہ ہم چور نہیں۔ نہ چوری کا مال ہمارے پاس سے برآمد ہو سکتا ہے۔ اس طرح اپنے اقرار سے خود پکڑے گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. جَزَٰٓؤُهُۥاس کی جزاء /اس کا بدلہjazāuhu
  3. مَنوہ ہےman
  4. وُجِدَجو وہ پایا گیا ہےwujida
  5. فِىمیںfī
  6. رَحْلِهِۦاس کے سامانraḥlihi
  7. فَهُوَتو وہیfahuwa
  8. جَزَٰٓؤُهُۥ ۚبدلہ ہے اس کاjazāuhu
  9. كَذَٰلِكَاس طرحkadhālika
  10. نَجْزِىہم بدلہ دیتے ہیںnajzī
  11. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں