مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا ايها العزيز ان له ابا شيخا كبيرا فخذ احدنا مكانه انا نراك من المحسنين

وہ کہنے لگے کہ اے عزیز اس کے والد بہت بوڑھے ہیں (اور اس سے بہت محبت رکھتے ہیں) تو (اس کو چھوڑ دیجیےاور) اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیئے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان کرنے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 78
  • پارہ 13
  • صفحہ 244

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بوڑھے باپ کو بڑا صدمہ پہنچے گا ۔ وہ ہم سب سے زیادہ اس کو اور اس کے بھائی یوسفؑ کو چاہتے تھے ۔ یوسفؑ کے بعد اب اسی سے اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں۔ آپ اگر اس کی جگہ ہم میں سے کسی ایک کو رکھ لیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ آپ ہمیشہ مخلوق پر احسانات کرتے ہیں اور ہم پر خصوصی احسان فرماتے رہے ہیں۔ امید ہے ہم کو اپنے کرم سے مایوس نہ فرمائیں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  3. ٱلْعَزِيزُعزیزl-ʿazīzu
  4. إِنَّبیشکinna
  5. لَهُۥٓاس کاlahu
  6. أَبًۭاباپaban
  7. شَيْخًۭابوڑھا ہےshaykhan
  8. كَبِيرًۭابڑاkabīran
  9. فَخُذْپس لے لےfakhudh
  10. أَحَدَنَاہم میں سے کسی ایک کوaḥadanā
  11. مَكَانَهُۥٓ ۖاس کی جگہmakānahu
  12. إِنَّابیشک ہمinnā
  13. نَرَىٰكَہم دیکھتے ہیں تجھ کوnarāka
  14. مِنَمیں سےmina
  15. ٱلْمُحْسِنِينَمحسنینl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں