مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 100

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ورفع ابويه على العرش وخروا له سجدا وقال يا ابت هذا تاويل رؤياي من قبل قد جعلها ربي حقا وقد احسن بي اذ اخرجني من السجن وجاء بكم من البدو من بعد ان نزغ الشيطان بيني وبين اخوتي ان ربي لطيف لما يشاء انه هو العليم الحكيم

اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے اور (اس وقت) یوسف نے کہا ابا جان یہ میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے (بچپن میں) دیکھا تھا۔ میرے پروردگار نے اسے سچ کر دکھایا اور اس نے مجھ پر (بہت سے) احسان کئے ہیں کہ مجھ کو جیل خانے سے نکالا۔ اور اس کے بعد کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا۔ آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔ بےشک میرا پروردگار جو چاہتا ہے تدبیر سے کرتا ہے۔ وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 100
  • پارہ 13
  • صفحہ 247

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یوسفؑ نے اپنی طرف سے والدین کی تعظیم کی ، تخت پر بٹھلایا لیکن خدا کو یوسفؑ کی جو تعظیم کرانی تھی اسے یوسفؑ کب روک سکتے تھے۔ اس وقت کےدستور کے موافق ماں باپ اور سب بھائی یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے ۔ یہ سجدہ تعظیمی تھا جو بقول حافظ عمادالدین ابن کثیر آدم کے زمانہ سے مسیحؑ کے عہد تک جائز رہا۔ البتہ شریعت محمدیہ نے ممنوع و حرام قرار دیا۔ جیسا کہ احادیث کثیرہ اس پر شاہد ہیں ۔ بلکہ حضرت شاہ عبدالقادرؒ نے وَّ اَنَّ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَفَعَاور اوپر بٹھایاwarafaʿa
  2. أَبَوَيْهِاپنے والدین کوabawayhi
  3. عَلَىپرʿalā
  4. ٱلْعَرْشِتختl-ʿarshi
  5. وَخَرُّوا۟اور وہ سب گرپڑےwakharrū
  6. لَهُۥاس کے لئےlahu
  7. سُجَّدًۭا ۖسجدہ کرتے ہوئےsujjadan
  8. وَقَالَاور کہاwaqāla
  9. يَـٰٓأَبَتِاے میرے ابا جانyāabati
  10. هَـٰذَایہhādhā
  11. تَأْوِيلُتعبیر ہےtawīlu
  12. رُءْيَـٰىَمیرے خواب کیru'yāya
  13. مِنسےmin
  14. قَبْلُجو پہلے (سے) تھاqablu
  15. قَدْتحقیقqad
  16. جَعَلَهَابنادیا اس کوjaʿalahā
  17. رَبِّىمیرے رب نےrabbī
  18. حَقًّۭا ۖسچاḥaqqan
  19. وَقَدْاور تحقیقwaqad
  20. أَحْسَنَاسنے احسان کیاaḥsana
  21. بِىٓمیرے ساتھbī
  22. إِذْجبidh
  23. أَخْرَجَنِىاس نے نکالا مجھ کوakhrajanī
  24. مِنَسےmina
  25. ٱلسِّجْنِقید خانےl-sij'ni
  26. وَجَآءَاور لے آیاwajāa
  27. بِكُمتم کوbikum
  28. مِّنَسےmina
  29. ٱلْبَدْوِجنگلl-badwi
  30. مِنۢسےmin
  31. بَعْدِاس کے بعدbaʿdi
  32. أَنکہan
  33. نَّزَغَوسوسہnazagha
  34. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  35. بَيْنِىمیرے درمیانbaynī
  36. وَبَيْنَاور درمیانwabayna
  37. إِخْوَتِىٓ ۚمیرے بھائیوں کےikh'watī
  38. إِنَّبیشکinna
  39. رَبِّىمیرا ربrabbī
  40. لَطِيفٌۭباریک بین ہےlaṭīfun
  41. لِّمَاواسطے اس کےlimā
  42. يَشَآءُ ۚجو وہ چاہتا ہےyashāu
  43. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  44. هُوَوہhuwa
  45. ٱلْعَلِيمُعلم والا ہے،l-ʿalīmu
  46. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں