مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين ينقضون عهد الله من بعد ميثاقه ويقطعون ما امر الله به ان يوصل ويفسدون في الارض اولئك لهم اللعنة ولهم سوء الدار

اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 25
  • پارہ 13
  • صفحہ 252

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سعداء کے مقابل یہاں اشقیاء کی عادات و خصال اور آخری انجام بتایا ہے۔ ان کا کام یہ ہے کہ حق تعالیٰ سے بد عہدی کریں ، جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم تھا انہیں توڑیں، ملک میں فتنہ و فساد کی آگ بھڑکائیں دوسروں پر اور اپنی جانوں پر ظلم کرنے سے نہ رکیں۔ یہ ہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمت سے دور پھینک دیے گئے اور سب سے زیادہ برے مقام پر پہنچنے والے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ ہیںwa-alladhīna
  2. يَنقُضُونَجو توڑتے ہیںyanquḍūna
  3. عَهْدَعہد کوʿahda
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. مِنۢسےmin
  6. بَعْدِبعدbaʿdi
  7. مِيثَـٰقِهِۦاس کے پکا کرنے کے (بعد)mīthāqihi
  8. وَيَقْطَعُونَاور کاٹتے ہیںwayaqṭaʿūna
  9. مَآجوmā
  10. أَمَرَحکم دیاamara
  11. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  12. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  13. أَنکہan
  14. يُوصَلَجوڑا جائےyūṣala
  15. وَيُفْسِدُونَاور وہ فساد کرتے ہیںwayuf'sidūna
  16. فِىمیںfī
  17. ٱلْأَرْضِ ۙزمینl-arḍi
  18. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  19. لَهُمُان کے لئےlahumu
  20. ٱللَّعْنَةُلعنت ہےl-laʿnatu
  21. وَلَهُمْاور ان کے لئےwalahum
  22. سُوٓءُبراsūu
  23. ٱلدَّارِگھر ہےl-dāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں