مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَقَضَتْ

قرآن میں نقضت

معنی: جو توڑتے ہیں

نقضت قرآن کی 4 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
4
مادّہ
ن ق ض

نَقَضَتْ

فعل · 6 بار

معنی: جو توڑتے ہیں · دوسرے تراجم: وہ توڑ دیتے ہیں, وہ توڑتے, تم توڑو, جس نے توڑ ڈالا

قرآن میں صورتیں

  • يَنقُضُونَ ×4
  • تَنقُضُوا۟ ×1
  • نَقَضَتْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النقض: انتثار العقد من البناء والحبل، والعقد، وهو ضد الإبرام، يقال: نقضت البناء والحبل والعقد، وقد انتقض انتقاضا، والنقض المنقوض، وذلك في الشعر أكثر، والنقض كذلك، وذلك في البناء أكثر ، ومنه قيل للبعير المهزول: نقض، ومنتقض الأرض من الكمأة نقض، ومن نقض الحبل والعقد استعير نقض العهد. قال تعالى: الذين عاهدت منهم ثم ينقضون…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا تكونوا كالتي نقضت غزلها﴾ [النحل: 92] النقض ضد الإبرام، وهو انثثار العقد من البناء والحبل والعهد. والنقض: ممنقوض، وذلك في الشعر أكثر. والنقض كذلك وذلك في البناء أكثر، والنقض: البعير المهزول، والجمع في الجميع أنقاض.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ق ض پر مکمل اندراجات

نقضت والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:27
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے

    سورہ انفال، آیت 8:56
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے

    سورہ رعد، آیت 13:20
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:25
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے

    سورہ نحل، آیت 16:91
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔ اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر کر دے گا

    سورہ نحل، آیت 16:92