مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر وفرحوا بالحياة الدنيا وما الحياة الدنيا في الاخرة الا متاع

خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 26
  • پارہ 13
  • صفحہ 252

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا کے عیش و فراخی کو دیکھ کر سعادت و شقاوت کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ نہ یہ ضروری ہے کہ جس کو دنیا میں خدا نے رزق اور پیسہ زیادہ دیا ہے وہ اس کی بارگاہ میں مقبول ہو۔ بہت سے مقبول بندے بطور آزمائش و امتحان یہاں عسرت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور مردود مجرموں کو ڈھیل دی جاتی ہے وہ مزے اڑاتے ہیں ۔ یہ ہی دلیل اس کی ہے کہ اس زندگی کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے جہاں ہر شخص کو اس کے نیک و بد اعمال کا پورا پورا پھل مل کر رہے گا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahu
  2. يَبْسُطُپھیلاتا ہےyabsuṭu
  3. ٱلرِّزْقَرزق کوl-riz'qa
  4. لِمَنجس کے لئےliman
  5. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu
  6. وَيَقْدِرُ ۚاور اندازے سے دیتا ہےwayaqdiru
  7. وَفَرِحُوا۟اور وہ خوش ہوگئے/ اترانے لگےwafariḥū
  8. بِٱلْحَيَوٰةِزندگی پرbil-ḥayati
  9. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  10. وَمَااور نہیںwamā
  11. ٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatu
  12. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  13. فِىمیںfī
  14. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (کے مقابلے)l-ākhirati
  15. إِلَّامگرillā
  16. مَتَـٰعٌۭایک متاعmatāʿun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں