مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويقول الذين كفروا لولا انزل عليه اية من ربه قل ان الله يضل من يشاء ويهدي اليه من اناب

اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 27
  • پارہ 13
  • صفحہ 252

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سینکڑوں نشاندیکھتے تھے مگر وہ ہی مرغے کی ایک ٹانگ پکڑی ہوئی تھی کہ جو ہم کہتے جائیں۔ وہ نشان دکھاؤ۔ مثلاً مکہ کے پہاڑوں کو ذرا اپنی جگہ سے سرکا کر کھیتی باڑی کے لئے زمین وسیع کر دو۔ یا زمین کو پھاڑ کر چشمے اور نہریں نکال دو یا ہمارے پرانے بزرگوں کو دوبارہ زندہ کر کے ہم سے بات چیت کرا دو۔ غرض کوئی نشان ایسا دکھلاؤ جو ہم کو ایمان لانے پر مجبور کر دے۔ اس کا جواب دیا کہ بیشک خدا ایسے نشان دکھلانے پر قدرت رکھتا ہے۔ لیکن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَقُولُاور کہتے ہیں وہ لوگwayaqūlu
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. لَوْلَآکیوں نہیںlawlā
  5. أُنزِلَاتاری گئیunzila
  6. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  7. ءَايَةٌۭکوئی نشانیāyatun
  8. مِّنطرف سےmin
  9. رَّبِّهِۦ ۗاس کے رب کیrabbihi
  10. قُلْکہہ دیجئےqul
  11. إِنَّبیشکinna
  12. ٱللَّهَاللہl-laha
  13. يُضِلُّبھٹکاتا ہےyuḍillu
  14. مَنجس کوman
  15. يَشَآءُچاہتا ہےyashāu
  16. وَيَهْدِىٓاور ہدایت دیتا ہےwayahdī
  17. إِلَيْهِاپنی طرفilayhi
  18. مَنْجوman
  19. أَنَابَرجوع کرےanāba

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں