تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ خدا کی طرف رجوع ہونے والوں کا بیان ہوا۔ یعنی ان کو دولت ایمان نصیب ہوتی ہے اور ذکر اللہ (خدا کی یاد) سے چین اور اطمینان حاصل کرتے ہیں ۔ کیونکہ سب سے بڑا ذکر تو قرآن ہے اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ (الحجر۔۹) جسے پڑھ کر ان کے دلوں میں یقین کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ۔ شبہات اور وساوس شیطانیہ دور ہو کر سکون و اطمینان میسر آتا ہے۔ ایک طرف اگر حق تعالیٰ کی عظمت و مہابت دلوں میں خوف و خشیت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں