مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله يعلم ما تحمل كل انثى وما تغيض الارحام وما تزداد وكل شيء عنده بمقدار

خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 8
  • پارہ 13
  • صفحہ 250

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہ مذکر ہے یا مونث ، پورا ہے یا ادھورا ، اچھا ہے یا برا ، وغیرہ ذلک من الاحوال۔ یعنی حاملہ کے پیٹ میں ایک بچہ ہے یا زیادہ ، پورا بن چکا ہے یا ناتمام ہے ، تھوڑی مدت میں پیدا ہو گا یا زیادہ میں۔ غرض پیٹ گھٹنے بڑھنے کے تمام اسرار و اسباب اور اوقات و احوال کو پوری طرح جانتا ہے۔ اور اپنے علم محیط کے موافق ہر چیز کو ہر حالت میں اس کے اندازہ اور استعداد کے موافق رکھتا ہے۔ اسی طرح اس نے جو آیات انبیاء علیہم السلام کی تصدیق…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahu
  2. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  3. مَاجوmā
  4. تَحْمِلُاٹھاتی ہےtaḥmilu
  5. كُلُّہرkullu
  6. أُنثَىٰمادہunthā
  7. وَمَااور جوwamā
  8. تَغِيضُکمی کرتے ہیںtaghīḍu
  9. ٱلْأَرْحَامُرحمl-arḥāmu
  10. وَمَااور جوwamā
  11. تَزْدَادُ ۖبڑھاتے ہیںtazdādu
  12. وَكُلُّاور ہرwakullu
  13. شَىْءٍچیزshayin
  14. عِندَهُۥاس کے پاسʿindahu
  15. بِمِقْدَارٍساتھ ایک اندازے کے ہےbimiq'dārin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں