مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ازْدادُ

قرآن میں ازداد

معنی: تاکہ وہ بڑھ جائیں

ازداد قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
ز ي د

ازْدادُ

فعل · 8 بار

معنی: تاکہ وہ بڑھ جائیں · دوسرے تراجم: بڑھ گئے, بڑھ گئے۔ زیادہ ہوگئے, اور ہم زیادہ لائیں گے, بڑھاتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • ٱزْدَادُوا۟ ×2
  • لِيَزْدَادُوٓا۟ ×2
  • وَنَزْدَادُ ×1
  • تَزْدَادُ ×1
  • وَٱزْدَادُوا۟ ×1
  • وَيَزْدَادَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: ﴿ويزيد الله الذين اهتدوا هدى﴾ [مريم: 76]. الزيادة: ضم شيء إلى ما عليه الشيء في نفسه، والمراد بزيادة الهدى زيادة أسبابه المقتضية لتقويته. وزاد يتعدى لواحد ولاثنين، نحو: ﴿فزادهم الله مرضا﴾ [البقرة: 10] وقد يكون لازما نحو:

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الزاء والياء والدال أصل يدل على الفضل. يقولون زاد الشيء يزيد، فهو زائد. وهؤلاء قوم زيد على كذا، أي يزيدون. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ز ي د پر مکمل اندراجات

ازداد والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ایسوں کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی اور یہ لوگ گمراہ ہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:90
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافر لوگ یہ نہ خیال کریں کہ ہم جو ان کو مہلت دیئے جاتے ہیں تو یہ ان کے حق میں اچھا ہے۔ (نہیں بلکہ) ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ اور گناہ کرلیں۔ آخرکار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:178
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ان کو خدا نہ تو بخشے گا اور نہ سیدھا رستہ دکھائے گا

    سورہ نساء، آیت 4:137
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس کر دیا گیا ہے۔ کہنے لگے ابّا ہمیں (اور) کیا چاہیئے (دیکھیے) یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس کر دی گئی ہے۔ اب ہم اپنے اہل وعیال کے لیے پھر غلّہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے (کہ) یہ غلّہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:65
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

    سورہ رعد، آیت 13:8
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے

    سورہ کہف، آیت 18:25
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:4
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

    سورہ مدثر، آیت 74:31