مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

رب انهن اضللن كثيرا من الناس فمن تبعني فانه مني ومن عصاني فانك غفور رحيم

اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ سو جس شخص نے میرا کہا مانا وہ میرا ہے۔ اور جس نے میری نافرمانی کی تو تُو بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 36
  • پارہ 13
  • صفحہ 260

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ پتھر کی مورتیاں بہت آدمیوں کی گمراہی کا سبب ہوئیں۔ یعنی جس نے توحید خالص کا راستہ اختیار کیا اور میری بات مانی وہ میری جماعت میں شامل ہے ۔ جس نے کہنا نہ مانا اور ہمارے راستہ سے علیحدہ ہو گیا تو آپ اپنی بخشش اور مہربانی سے اس کو توبہ کی توفیق دے سکتے ہیں ۔ آپ کی مہربانی ہو تو وہ ایمان لا کر اپنے کو رحمت خصوصی اور نجات ابدی کا مستحق بنا سکتا ہے ۔ یا یہ مطلب ہو کہ آپ کو قدرت ہے اسے بھی بحالت موجودہ بخش دیں گے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَبِّاے میرے ربrabbi
  2. إِنَّهُنَّبیشک انہوں نےinnahunna
  3. أَضْلَلْنَگمراہ کردیا/ بھٹکادیاaḍlalna
  4. كَثِيرًۭابہت سوں کوkathīran
  5. مِّنَمیں سےmina
  6. ٱلنَّاسِ ۖلوگوںl-nāsi
  7. فَمَنتو جو کوئیfaman
  8. تَبِعَنِىپیروی کرے میریtabiʿanī
  9. فَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahu
  10. مِنِّى ۖمجھ سے ہےminnī
  11. وَمَنْاور جوwaman
  12. عَصَانِىنافرمانی کرے میریʿaṣānī
  13. فَإِنَّكَتو بیشکfa-innaka
  14. غَفُورٌۭتو غفور،ghafūrun
  15. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں