مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قال موسى لقومه اذكروا نعمة الله عليكم اذ انجاكم من ال فرعون يسومونكم سوء العذاب ويذبحون ابناءكم ويستحيون نساءكم وفي ذلكم بلاء من ربكم عظيم

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 6
  • پارہ 13
  • صفحہ 256

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مثلاً تم کو غلام بنا رکھا تھا اور سخت بیگاریں لیتے تھے۔ کہ تم کو غلامی کی ذلت سے نکالا اور دولت آزادی سے مالا مال کیا۔ "بلاء" کے اصل معنیٰ آزمائش کے ہیں۔ تکلیف اور راحت دونوں حالتوں میں بندے کے صبر و شکر کی آزمائش ہے ۔ وَ نَبۡلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَ الۡخَیۡرِ فِتۡنَۃً (الانبیاء۔۳۵) وَ بَلَوۡنٰہُمۡ بِالۡحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ (اعراف۔۱۶۸) چونکہ فرعونیوں سے نجات دینا بڑی نعمت تھی تو یہاں آزمائش انعام سے ہوئی جسے مترجم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَکہاqāla
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِقَوْمِهِاپنی قوم سےliqawmihi
  5. ٱذْكُرُوا۟یاد کروudh'kurū
  6. نِعْمَةَنعمت کوniʿ'mata
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. عَلَيْكُمْجو تم پر ہےʿalaykum
  9. إِذْجبidh
  10. أَنجَىٰكُماس نے نجات دی تم کوanjākum
  11. مِّنْسےmin
  12. ءَالِآلāli
  13. فِرْعَوْنَفرعون (سے)fir'ʿawna
  14. يَسُومُونَكُمْوہ چکھاتے تھے تم کوyasūmūnakum
  15. سُوٓءَبراsūa
  16. ٱلْعَذَابِعذابl-ʿadhābi
  17. وَيُذَبِّحُونَاور وہ ذبح کرتے تھےwayudhabbiḥūna
  18. أَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹوں کوabnāakum
  19. وَيَسْتَحْيُونَاور زندہ چھوڑ دیتے تھےwayastaḥyūna
  20. نِسَآءَكُمْ ۚتمہاری عورتوں کوnisāakum
  21. وَفِىاور اس میںwafī
  22. ذَٰلِكُمdhālikum
  23. بَلَآءٌۭآزمائش تھیbalāon
  24. مِّنسےmin
  25. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سےrabbikum
  26. عَظِيمٌۭبہت بڑیʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں