مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 56

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ومن يقنط من رحمة ربه الا الضالون

(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 56
  • پارہ 14
  • صفحہ 265

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رحمت الہٰیہ سے نا امید تو عام مسلمان بھی نہیں ہو سکتے ۔ چہ جائیکہ انبیاء علیہم السلام کو معاذ اللہ یہ نوبت آئے ۔ محض اسباب عادیہ اور اپنی حالت موجودہ کے اعتبار سے ایک چیز عجیب معلوم ہوئی ، اس پر میں نے اظہار تعجب کیا ہے کہ خدا کی قدرت اب بڑھاپے میں مجھے اولاد ملے گی ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتےہیں"۔ عذاب سے نڈر ہونا اور فضل سے ناامید ہونا دونوں کفر کی باتیں ہیں۔ یعنی آگے کی خبر اللہ کو ہے ایک بات پر دعویٰ کرنا یقین…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَابراہیم نے کہاqāla
  2. وَمَناور کونwaman
  3. يَقْنَطُمایوس ہوسکتا ہےyaqnaṭu
  4. مِنسےmin
  5. رَّحْمَةِرحمت سےraḥmati
  6. رَبِّهِۦٓاپنے رب کیrabbihi
  7. إِلَّامگرillā
  8. ٱلضَّآلُّونَوہ جو بھٹکے ہوئے ہوں۔ سوائے گمراہوں کےl-ḍālūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں