مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 102

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل نزله روح القدس من ربك بالحق ليثبت الذين امنوا وهدى وبشرى للمسلمين

کہہ دو کہ اس کو روح القدس تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی کے ساتھ لے کر نازل ہوئے ہیں تاکہ یہ (قرآن) مومنوں کو ثابت قدم رکھے اور حکم ماننے والوں کے لئے تو (یہ) ہدایت اور بشارت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 102
  • پارہ 14
  • صفحہ 278

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میرا یا کسی بشر کا بنایا ہوا کلام نہیں یہ تو وہ کلام ہے جو بلاشبہ میرےرب نے روح القدس (پاک فرشتہ جبریل امین) کے ذریعہ سے عین حکمت و مصلحت کے موافق مجھ پر نازل فرمایا گویا مِنْ رَّبِّکَ کہہ کر متنبہ فرما دیا کہ اس کی نازل کرنے والی وہ ہستی ہے جس نے خود محمد ﷺ کی اس قدر حیرت انگیز طریقہ سے ایسے اعلیٰ و اکمل اخلاق پر تربیت فرمائی جو تمہارے سامنے ہے۔ اور "روح القدس" کا واسطہ بیان فرما کر شاید اس طرف اشارہ کرنا ہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. نَزَّلَهُۥنازل کیا ہے اس کوnazzalahu
  3. رُوحُروحrūḥu
  4. ٱلْقُدُسِپاک نےl-qudusi
  5. مِنسےmin
  6. رَّبِّكَتیرے رب کی طرفrabbika
  7. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  8. لِيُثَبِّتَتاکہ پکا کردےliyuthabbita
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  10. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  11. وَهُدًۭىاور ہدایت ہےwahudan
  12. وَبُشْرَىٰاور خوشخبریwabush'rā
  13. لِلْمُسْلِمِينَمسلمانوں کے لیےlil'mus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں