تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایک کی طرف سے دوسرا نہ بول سکے گا۔ ماں ، باپ ، بہن ، بھائی ، بیوی ، اولاد ، احباب و اقارب کوئی کام نہ دے گا۔ ہر شخص اپنی فکر میں پڑا ہو گا کہ کس طرح خدا کے عذاب سے مخلصی حاصل کرے ۔ طرح طرح کے جھوٹے سچے عذر برأت کے لئے تراشے گا۔ اور جواب و سوال کر کے چاہے گا کہ رستگاری حاصل کر لے۔ یعنی نیکی کے ثواب میں کمی نہ ہوگی اور بدی کی سزا استحقاق سے زائد نہ دی جائے گی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں