تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اس آیت کی تفسیر سورہ بقرہ اور انعام وغیرہ میں گذر چکی وہاں دیکھ لی جائے، یہاں غرض یہ ہے کہ جس طرح پہلی آیت میں اشارہ تھا کہ حلال کو اپنے اوپر حرام نہ کرے ، اس آیت میں تنبیہ کی گئ کہ حرام چیزوں کو حلال نہ ٹھہرائے ، خلاصہ یہ کہ کسی چیز کو حلال یا حرام ٹھہرانا اسی کا حق ہے۔ جس نے یہ چیزیں پیدا کی ہیں۔ چنانچہ آئندہ آیات میں نہایت و ضاحت سے یہ مضمون بیان ہوا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں