مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 116

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تقولوا لما تصف السنتكم الكذب هذا حلال وهذا حرام لتفتروا على الله الكذب ان الذين يفترون على الله الكذب لا يفلحون

اور یوں ہی جھوٹ جو تمہاری زبان پر آجائے مت کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو۔ جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا بھلا نہیں ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 116
  • پارہ 14
  • صفحہ 280

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بدون کسی مستند شرعی کے کسی چیز کے متعلق منہ اٹھا کر کہہ دینا کہ حلال ہے یا حرام بڑی سخت جسارت اور کذب و افتراء ہے ۔ حلال و حرام تو وہ ہی ہو سکتا ہے جسے خدا تعالیٰ نے حلال یا حرام کہا ہو۔ اگر کوئی شخص محض اپنی رائے سے کسی چیز کو حلال یا حرام ٹھہراتا ہے اور خدا کی طرف اس کی نسبت کرتا ہے ، جیسے مشرکین مکہ کرتے تھے ، جس کا ذکر سورہ انعام میں گذر چکا وہ فی الحقیقت خدا پر بہتان باندھتا ہے۔ مسلمانوں کو ہدایت کی گئ کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَقُولُوا۟تم کہوtaqūlū
  3. لِمَاواسطے اس چیز کےlimā
  4. تَصِفُبیان کرتی ہیںtaṣifu
  5. أَلْسِنَتُكُمُتمہاری زبانیںalsinatukumu
  6. ٱلْكَذِبَجھوٹ کوl-kadhiba
  7. هَـٰذَاکہ یہhādhā
  8. حَلَـٰلٌۭحلال ہےḥalālun
  9. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  10. حَرَامٌۭحرام ہےḥarāmun
  11. لِّتَفْتَرُوا۟تاکہ تم گھڑ سکوlitaftarū
  12. عَلَىپرʿalā
  13. ٱللَّهِاللہ (پر )l-lahi
  14. ٱلْكَذِبَ ۚجھوٹl-kadhiba
  15. إِنَّبیشکinna
  16. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  17. يَفْتَرُونَجو گھڑتے ہیںyaftarūna
  18. عَلَىپرʿalā
  19. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  20. ٱلْكَذِبَجھوٹl-kadhiba
  21. لَانہیںlā
  22. يُفْلِحُونَفلاح پائیں گےyuf'liḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں