مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 117

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

متاع قليل ولهم عذاب اليم

(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 117
  • پارہ 14
  • صفحہ 280

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مشرکین مکہ جو حضور ﷺ کو معاذ اللہ مفتری کہتے تھے یاد رکھیں کہ وہ خود مفتری ہیں۔ ازراہ کذب و افتراء جس چیز کو چاہیں حلال یا حرام کہہ کر خدا کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ان کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ یہ روش اختیار کر کے کسی بھلائی کو نہیں پہنچ سکتے ۔ تھوڑے دن اور دنیا کا مزہ اڑا لیں ، پھر دائمی جیل خانہ تیار ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَتَـٰعٌۭفائدہ اٹھانا ہےmatāʿun
  2. قَلِيلٌۭتھوڑا ساqalīlun
  3. وَلَهُمْاور ان کے لیے ہےwalahum
  4. عَذَابٌعذابʿadhābun
  5. أَلِيمٌۭدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں