تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
سورہ انعام آیت ۱۴۶ وَ عَلَی الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا کُلَّ ذِیۡ ظُفُرٍ ۚ وَ مِنَ الۡبَقَرِ وَ الۡغَنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِمۡ شُحُوۡمَہُمَاۤ الخ کے فوائد میں اس کا بیان گذر چکا ، ملاحظہ کر لیا جائے ۔ یہاں مقصد یہ ہے کہ جو چیز خدا تعالیٰ نے سب کے لئے یا کسی خاص قوم کے لئے معین وقت تک حرام کی ہے ، عین حکمت ہے ۔ کسی بشر کو حق نہیں کہ اس میں تصرف کر کے حرام کو حلال یا حلال کو حرام بنائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں