تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی نبوت ، فراخ روزی ، اولاد ، اور وجاہت و مقبولیت عامہ کہ تمام اہل ادیان بلاتفاق ان کی تعظیم کرتے ہیں ، اور ہر فرقہ چاہتا ہےکہ اپنا سلسلہ ابراہیمؑ سے ملائے۔ یعنی اس نے اپنے حق میں جو دعا کی تھی وَّ اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ (الشعراء۔۸۳) قبول ہوئی ، بیشک وہ آخرت میں صالحین کےاعلیٰ طبقہ میں شامل ہوں گے جو انبیاء علیہم السلام کا طبقہ ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں